وزیراعظم شہبازشریف،فیلڈ مارشل عاصم منیر،بلاول بھٹوسمیت پاکستانی قیادت کی شہیدآیت اللہ خامنہ ای کی تجہیزو تکفین میں شرکت،فاتحہ پڑھی،آخری دیدارکیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعظم شہبازشریف،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور دیگر پاکستانی قیادت نے ایران کے شہید سپریم لیڈر سید آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیزو تکفین میں شرکت کی ہے۔پاکستانی قیادت گرینڈ امام خمینی مصلا پہنچا جہاں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور پاکستانی وفد نے شہید کے جسد خاکی کےسامنے کھڑے ہوکر فاتحہ پڑھی۔
ایرانی سپیکرقالیباف،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وفدکااستقبال کیا۔
قبل ازیں ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری اور وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ تہران پہنچے تھے۔



