بدین کےمختلف مقامات پرمہنگی بجلی، ناجائز ٹیکسوں، غلط بلنگ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)ضلعہ بدین کے مختلف شہروں، بدین، گولارچی، ماتلی، ٹنڈو باگو، تلہار، پنگریو، شادی لارج، کوسکی، احمد راجو اور کڑھن میں جماعتِ اسلامی ضلع بدین کی جانب سے،امیر جماعتِ اسلامی سندھ کی ہدایت پرمہنگی بجلی، ناجائز ٹیکسوں، غلط بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے مظاہرین سے جماعتِ اسلامی ضلع بدین کے امیر انجینئر سید علی مردان شاہ گیلانی، جنرل سیکریٹری عبدالکریم بلیڈی، نائب امراء سید داؤد شاہ، اللہ بچایو ہالیپوٹو، پروفیسر علی احمد بلیڈی، اسسٹنٹ سیکریٹری علی گل منصوری، اور مقامی امراء ایاز لطیف سومرو، اکبر جونیجو، زید شاہ، سلیم جونیجو، جنید منصوری، عبدالخالق کوسو، اکبر کوسو، عبدالشکور ولہاری سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔اس موقع پر جماعتِ اسلامی ضلع بدین کے امیر انجینئر سید علی مردان شاہ گیلانی نے کہا کہ ہم بجلی کی قیمتوں میں کمی، ناجائز ٹیکسوں کے خاتمے، غلط بلنگ کی روک تھام اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی عوام کے حقوق اور ان کے جائز مطالبات کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔



