پٹرول سستا ہونے کے باوجود کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

ٹھٹھہ(جاويد لطيف ميمن/جانوڈاٹ پی کے)پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث کھانے پینے کی اشیاء میں کمی نہ آسکی ہے ٹماٹر چار سو روپے کلو جامن چار سو روپے کلو انگور چار سو روپے فروخت ہورہے ہیں جبکہ آٹے اور دال چاول سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں مگر ضلع انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے کھانے پینے کی اشیاء میں اضافے کی وجہ سے غریب عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں اور بڑے بڑے تاجر کروڑوں روپے کما رہے ہیں ٹھٹھہ ضلع کی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے عوام کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں مگر پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد میں اشیاء خوردونوش میں کمی نہیں کی جاتی ہے جو عوام سے بہت بڑا ظلم ہے



