باغبانپورہ اور کاہنہ کے افسوسناک واقعات،سیکڑوں غیر رجسٹرڈ ٹیوشن سینٹرز سیل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)باغبانپورہ اورکاہنہ کےافسوسناک واقعات کے بعد پنجاب بھر میں غیر قانونی اکیڈمیزکیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا۔یہ آپریشن شہری علاقوں کے بعد دیہی علاقوں تک بھی پھیلایا جا رہا ہے۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کاکہنا ہے کہ والدین کے تعاون اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں سیکڑوں غیر رجسٹرڈ ٹیوشن سینٹرز سیل کیے جا چکے ہیں، جبکہ یہ آپریشن شہری علاقوں کے بعد دیہی علاقوں تک بھی پھیلایا جا رہا ہے۔
پنجاب حکومت نے لاہور میں آج 760 غیر رجسٹرڈ اکیڈمیز بند کرنے کا اعلان کردیا۔
پنجاب میں 40 فیصد اسکول غیر رجسٹرڈ ہیں، قوانین کے مطابق اسکولز اور اکیڈمیز کا سرٹیفکیٹ لیا جائے، سرٹیفکیٹ نہ لیا تو 13 ہزار عمارتوں کو بند کردیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات pic.twitter.com/DGjajo4EhS— Muhammad Umair (@MohUmair87) July 3, 2026



