افغانستان میں منشیات،اسلحے،انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ضروری ہے،طالبان دہشتگردی کامکمل خاتمہ یقینی بنائیں،اسحاق ڈار

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے افغانستان کے رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ میں گزشتہ ہفتے دہشت گردی کے واقعے میں 24 افراد شہید ہوئے،افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان سرزمین کو ہمسایہ ملکوں کے خلاف دہشتگرد حملوں کےلیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں منشیات،اسلحے، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ضروری ہے، طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان بچیوں کی تعلیم،خواتین کے روزگار پر پابندی پر گہری تشویش ہے،افغان مہاجرین کی واپسی کے بوجھ میں عالمی برادری کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔



