وزیرآباد میں سستے آٹے کے اسٹالز فعال، ہزاروں تھیلے رعایتی نرخوں پر فروخت

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات اور عوام دوست پالیسی کے تحت شہریوں کو معیاری آٹا رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے وزیرآباد میں سستے آٹے کے خصوصی اسٹالز قائم کر دیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر (ڈی ایف سی) عدیل احمد کی زیرِ نگرانی یکم اگست 2026ء کو ضلع وزیرآباد میں مجموعی طور پر 10 کلوگرام آٹے کے 11,945 تھیلے 1,100 روپے فی تھیلہ جبکہ 20 کلوگرام آٹے کے 3,149 تھیلے 2,200 روپے فی تھیلہ کے حساب سے شہریوں کو فراہم کیے گئے۔ڈی ایف سی عدیل احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو اعلیٰ معیار کا آٹا بروقت اور مقررہ نرخوں پر فراہم کرنا محکمہ خوراک کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹالز پر آٹے کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر کسی شہری کو آٹے کی فراہمی، معیار یا قیمت کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو وہ بلاجھجھک ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وزیرآباد سے رابطہ کر سکتا ہے، تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے اس عوامی ریلیف اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی منصوبے جاری رہیں گے تاکہ عام آدمی کو روزمرہ اشیائے ضروریہ مناسب قیمتوں پر دستیاب رہیں۔



