پاکستان کاخطے میں کشیدگی پرتشویش کااظہار،مشترکہ امن کیلئے تحمل کامظاہرہ کرنےکی اپیل

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع کا دوبارہ آغاز کسی کے مفاد میں نہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ خطے میں مشترکہ امن کے حصول کے لیے مسلسل رابطے، مذاکرات اور سفارت کاری کا کوئی متبادل نہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں، جو باہمی احترام، افہام و تفہیم اور خطے سمیت دنیا میں مشترکہ خوشحالی کی ایک مضبوط بنیاد ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اس حوالے سے اپنا کردار جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button