فیفاصدرکاارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کوبھیجاگیاخط لیک ہوگیا

لندن(جانوڈاٹ  پی کے)فیفا کےصدرجیانی انفینٹینو کی جانب سے ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کےصدر کلاڈیو تاپیا کو مبارکباد دینے کے لیے لکھا گیا خط منظر عام پر آ گیا،خط میں فیفا صدر نے ورلڈکپ2026میں ارجنٹیناکی شاندارکارکردگی کو سراہا ہے۔یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیفا اسپین کے خلاف ورلڈ کپ فائنل کے اختتام پر گراؤنڈ میں ارجنٹائنی اور ہسپانوی کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی اور دیگر واقعات کی باضابطہ تحقیقات کر رہا ہے۔خط میں جیانی انفینٹینو نے19جولائی2026کو کھیلے گئے فائنل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ارجنٹینا نے اسپین کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد فیفا ورلڈ کپ 2026 کا سلور میڈل حاصل کیا، شاندار کارکردگی پر ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ارجنٹینا کی عمدہ کارکردگی نے ٹورنامنٹ کو یادگار بنایا جبکہ کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ کی محنت، پیشہ ورانہ انداز اور کھیل سے لگن اس کامیابی کی بنیاد رہی۔

مزید خبریں

Back to top button