حکومت کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ بجٹ اجلاس شام 5 بجے طلب کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس سے متعلق سمری ارسال کر دی گئی ہے، جبکہ بجٹ پیش ہونے سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وفاقی بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور منظوری کے بعد بجٹ دستاویزات قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔
گزشتہ روز حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والی مشاورتی نشست میں اہم پیش رفت سامنے آئی، جہاں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کا حجم تقریباً 200 ارب روپے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کی منظوری دی تھی، تاہم بعد ازاں حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے 10 جون مقرر کر دی۔



