منی لانڈرنگ کیس: فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع، عدالت نے 20 اپریل تک گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی، جہاں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے حمزہ علی عباسی اور ڈاکٹر فضیلہ عباسی کا مشترکہ بینک اکاؤنٹ سیل کر رکھا ہے، جبکہ اکاؤنٹ دوبارہ کھولنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے تاہم وہ خود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ متعدد بار پیش ہو چکی ہیں۔

سماعت کے دوران وکیل نعیم بخاری اور عدالت کے درمیان قانونی نکات پر بحث بھی ہوئی، جہاں ہائیکورٹ کے ریمارکس اور ضمانت کے استعمال پر سوالات اٹھائے گئے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی آج ہی تفتیش میں شامل ہوں، اور ان کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک برقرار رکھتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا گیا۔

کیس کی مزید سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button