نئے وزیراعلیٰ کا فیصلہ کون کرے گا؟ فارورڈ بلاک نے اپنا مؤقف واضح کردیا

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے) تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے فارورڈ بلاک نے بھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حمایت کا اعلان کردیا، اراکین نے ممکنہ تحریک عدم اعتماد کی صورت میں سہیل آفریدی کے خلاف ووٹ نہ دینے اور 4 اکتوبر کے لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد اراکین کا 29 ستمبر کو اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حمایت اور لانگ مارچ میں شرکت پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد اور نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ اراکین اسمبلی کا مؤقف تھا کہ اگر سہیل آفریدی نااہل قرار پاتے ہیں تو نیا وزیراعلیٰ پارلیمانی پارٹی منتخب کرے گی، جبکہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ صوبائی اسمبلی کے اراکین کریں گے۔

اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے اراکین کو شامل نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اراکین کے مطابق نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں عمران خان کی بہنوں یا مرکزی قیادت کی ہدایات فیصلہ کن نہیں ہوں گی بلکہ پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کی بنیاد پر نیا وزیراعلیٰ منتخب کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button