پانی کی شدید قلت پر آبادگار سڑکوں پر نکل آئے، گولاڑچی-حیدرآباد روڈ بلاک

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)امام واہ جاگیر میں زرعی پانی کی شدید قلت کے خلاف آبادگاروں کا شدید احتجاج جاری ہے سینکڑوں آ باد گاروں نے گولاڑچی کڑیو گھنور حیدرآباد میں روڈ پر دھرنا دیکر روڈ بند کردیا ہے بدین ضلع کی ٹیل کی تحصیلوں میں زرعی پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے پانی کی قلت سے متاثر تحصیل گولاڑچی کے علاقے امام واہ جاگیر میں پانی کی شدید قلت کے خلاف سینکڑوں آبادگار شدید گرمی اور زرعی زمینوں تک پانی نہ پہنچنے کے باعث آبادگار سڑکوں پر نکل آئے ہیں احتجاج کرنے والے آبادگاروں کسانوں کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کے باعث ان کی فصلیں سوکھ رہی ہیں اور انہیں بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے احتجاج کرتے ہوئے آبادگاروں نے گولاڑچی کڑیو گھنور حیدرآباد روڈ پر دھرنا دیکر روڈ بند کر دیا ہے جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ محکمہ آبپاشی کے حکام فوری طور پر پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں اور امام واہ جاگیر سمیت متاثرہ علاقوں کو پانی فراہم کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا

آبادگاروں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں پانی کی قلت نہ صرف فصلوں بلکہ مویشی پال حضرات اور عام شہریوں کے لیے بھی شدید پریشانی کا باعث بن رہی ہے

مزید خبریں

Back to top button