اوکاڑہ: فیکٹری میں اچانک آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے 15 منٹ میں آگ پر قابو


اوکاڑہ(وحید آرائیں\جانوڈاٹ پی کے)کے نواحی علاقے سکھ چین ٹاؤن میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیکٹری کے اندر اچانک آگ لگنے کے بعد فوری طور پر Rescue 1122 کو اطلاع دی گئی، جس پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا اور پانی کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کیں۔ بروقت کارروائی کے نتیجے میں تقریباً 15 منٹ کے اندر آگ کے شعلوں پر قابو پا لیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم فیکٹری کے اندر موجود سامان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔