7 اکتوبر حملہ اسرائیلی فوج کی ناکامی تھی، اسرائیلی آرمی چیف

تل ابیب(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو فوج کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ناکامیوں سے سبق سیکھ کر اصلاحات نافذ کرنا ضروری ہے۔
اپنے بیان میں ایال زامیر نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی فوج کو شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق 7 اکتوبر کے حملوں سے متعلق فوجی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، جن سے اس واقعے میں ہونے والی ناکامیوں اور تباہی کی شدت کا اندازہ ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماضی کی ناکامیوں میں الجھے رہنے کے بجائے ان سے سبق حاصل کرنا، ضروری اصلاحات نافذ کرنا اور مستقبل کے لیے آگے بڑھنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوجی تحقیقات کا مقصد صرف ماضی کا جائزہ لینا نہیں بلکہ حاصل ہونے والے اسباق کی بنیاد پر فوجی نظام اور طریقہ کار میں بہتری لانا بھی ہے۔



