اوکاڑہ: ریڑھی بان مقررہ حدود میں کاروبار کریں، تجاوزات پر بلاامتیاز کارروائی ہوگی: وسیم جاوید

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کا محبوب عالم چوک ریڑھی بازار اور زمان پارک  کے اطراف ریڑھی بانوں کو مقررہ حدود تک رہنے کی ہدایات، انہوں نے محبوب عالم چوک ماڈل ریڑھی بازار اور زمان پارک سے ملحقہ روڈ کے ریڑھی بانوں کو ہدایت کی کی اپنی کاروبار کے لیے مقرر کردہ حدود کے اندر رہیں اور نظم و ضبط و ترتیب کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھیں۔ سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر نے کہا کہ حکومتی ہدایات اور قوانین کی پابندی ہر شہری پر لازم ہے، اور حد سے تجاوز کرنے یا سڑکوں پر آمدورفت میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے انفورسمنٹ ٹیم کو ہدایت کی کہ بازاروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ترتیب کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔حکومتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کروانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ محبوب عالم چوک اور زمان پارک کے اطراف میں ریڑھی بان ترتیب اور صفائی کا خاص خیال رکھیں بصورت دیگر ان کے خلاف فوری کاروائی ہوگی

مزید خبریں

Back to top button