اوکاڑہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس، اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی انتظامیہ اور صوبائی و وفاقی محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محرم الحرام کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ محکموں کہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے محرم الحرام کے سلسلہ میں کیے جانے والے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد سلیم چشتی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہائی وے مرکزی ماتمی جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک جلد از جلد مکمل کرے اور ترقیاتی کام کے دوران روٹس پر مین ہول کورز کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور کورز کی ٹوٹ پھوٹ کو روکا جائے۔ ستھرا پنجاب کمپنی کے افسران تینوں تحصیلوں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی صفائی، پانی کے چھڑکاؤ، نالیوں کی کلیرنس کے سلسلہ میں سینٹری سٹاف کو فیلڈ میں متحرک رکھیں۔ واپڈا حکام روٹ پر بجلی کی لٹکتی تاروں کا بندوبست مکمل کریں۔ محکمہ سول ڈیفنس کے افسران مرکزی امام بارگاہوں کے قریب دکانوں، ہوٹلز، تندوروں میں فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل کروائیں۔ سیف سٹی پروگرام کے انچارج محرم الحرام میں مرکزی جلوس کے روٹس سمیت شہر کے اہم پوائنٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کے لیے تمام تر اقدامات مکمل کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ جلوسوں میں عزاداروں کو ریسکیو اور ہیلتھ کور فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور انہیں ذمہ داریاں تفویض کی جائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام محکموں کو الرٹ رہتے ہوئے فرائض کی بروقت انجام دہی کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کے احکامات دیے

مزید خبریں

Back to top button