بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، بارکھان اور گردونواح لرز اٹھے

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز رکھنی سے 12 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔

حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button