6.7شدت کا زلزلہ، لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے


انڈونیشیا (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
انڈونیشین محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز شہر پالو سے تقریباً 42 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔
زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں شہری خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ مختلف علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
مقامی حکام کے مطابق صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور متاثرہ علاقوں کی نگرانی جاری ہے۔
انڈونیشین محکمۂ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔