ویزا مسائل کا شکارافراد کیلئے دبئی امیگریشن نے دروازےکھول دئیے

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)ویزا مسائل کا شکارافراد کے لیے دبئی امیگریشن نے دروازےکھول دیے ہیں۔

دبئی امیگریشن کے سربراہ  لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ پریس بریفنگ میں کہا کہ  ویزا مسائل میں گھرےافراد فوری رابطہ کریں، دبئی امیگریشن کے الویر سینٹر پہنچیں اور مسائل بیان کریں۔

سربراہ دبئی امیگریشن کا کہنا تھا کہ گھر نہیں تو  رہائش دی جائےگی،کھانا پینا نہیں تو وہ بھی فوری فراہم کیا جائےگا، میڈیکل چیک اپ بھی فری ہوگا اور دانتوں کا علاج بھی ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری کا کہنا تھا کہ وطن واپسی کے لیے پریشانیوں کو دور کیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں پھنسے سیاحوں اور نوکری کے متلاشی افرادکی رہنمائی کے لیے بھی نیا سینٹرلانچ کر دیا گیا ہے، دبئی میں سیاح  اور نوکری تلاش کرنے والے ہمارے مہمان ہیں، ان کا ہر مسئلہ حل کرنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button