گولاڑچی میں واشنگ مشینوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

بدین(رپورٹ: مرتضیٰ میمن\جانوڈاٹ پی کے) گولاڑچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے واشنگ مشینوں میں چھپا کر منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گولارچی تھانے کے انسپکٹر انور علی لغاری کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر اے ایس آئی ملاح ہاشم اور ٹیم کے ہمراہ ایک مشکوک سوزوکی پک اپ کو روک کر تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران گاڑی میں موجود دو واشنگ مشینوں سے بھارت سے اسمگل شدہ مضرِ صحت سفینہ چھالیہ کے 100 پیکٹس برآمد کیے گئے، جن میں 11 ہزار سفینہ چھالیہ کی پڑیاں موجود تھیں۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم حافظ جتوئی کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی کاشف نوحانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف گٹکا مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button