اوکاڑہ: منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، دو خواتین سمیت پانچ ملزمان گرفتار

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )پولیس نے منشیات کی ترسیل کی بڑی کوشش ناکام بنا کر ملزمان گرفتار کر لیے
ضلع بھر میں کریک ڈاؤن، 12 کلو 760 گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار کر لئے گئے ایک کلو آئس اور 20 لیٹر شراب بھی برآمد ہوئی
تھانہ طیب سعید شہید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا
خاتون ملزمان زہرہ سے 1 کلو آئس اور 560 گرام چرس برآمد ہوئی تمام کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے مزید تفتیش جاری ہے حویلی لکھا پولیس نے 11 کلو چرس برآمد کرکے ملزم عبدالغفار عرف کاکا دھر لیا اے ڈویژن پولیس نے ملزم شمیر گرفتار کر کے 1220 گرام چرس برآمد کر لی سٹی دیپالپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا اور 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سو فیصد عملدرآمد جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے



