وزیرآباد:اسسٹنٹ کمشنر کا مین بازار کا دورہ، بجلی کی تاروں کے گچھے درست کروانے اور نکاسی آب بہتر بنانے کی ہدایات

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ اور چیف آفیسر بلدیہ الفت شہزاد کا مین بازار کا دورہ، بجلی کی تاروں کے گچھے درست کروانے اور نکاسی آب بہتر بنانے کی ہدایات،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی الفت شہزاد کے ہمراہ مین بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں شہریوں کو درپیش سیوریج، نکاسی آب اور بجلی کی بے ہنگم تاروں کے مسائل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر داؤد عشرت چیمہ،عثمان بٹ ودیگر عملہ بھی ہمراہ تھا۔ اس موقع پر انہوں نے مین بازار میں سیوریج کے نظام، پانی کی نکاسی اور بجلی کی تاروں کے گچھوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے کہا کہ مین بازار کے سیوریج مسئلے کو عارضی طور پر نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تکنیکی طور پر جائزہ لییطرہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مین بازار سے متعلق مکمل معلومات رکھنے والے چار سے پانچ شہریوں مجھ سے آفس میں ملاقات کریں اور سیوریج نظام کے حوالے سے تکنیکی نوعیت کی معلومات اور تجاویز بتائیں تاکہ مسئلے کی اصل وجہ سامنے لاکر اس کا مؤثر اور دیرپا حل تلاش کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور کسی بھی عوامی مسئلے کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ مین بازار میں سیوریج کی نکاسی کے باعث شہریوں اور دوکانداروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جس کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔سسٹنٹ کمشنر جواد حسین نے بجلی کی تاروں کے بے ہنگم گچھوں کو بھی مناسب طریقے سے درست کروانے کی ہدایت کی تاکہ بازار میں شہریوں کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی، صفائی، نکاسی آب اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ الفت شہزاد نے مین بازار میں جاری مسائل اور نکاسی آب کے حوالے سے انتظامیہ کو بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کے حل کے لیے فیلڈ میں عملی اقدامات نظر آنے چاہئیں اور سیوریج کے مستقل حل کے لیے تکنیکی سفارشات مرتب کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔



