ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ایم پی اے نور الامین ناصر وٹو کا چورستہ تا حویلی لکھا روڈ کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کا معائنہ

دیپالپور(وسیم احمد غوری/جانو ڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ایم پی اے نور الامین ناصر وٹو کا چورستہ تا حویلی لکھا روڈ کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کا معائنہ، انہوں نے چورستہ سے حویلی لکھا تک 25 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و مرمت کے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایکسین ہائی وے جواد حسین سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سڑک کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ معیار کا سامان استعمال کیا جائے اور تعمیراتی کام کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔ ایم پی اے نور الامین ناصر وٹو نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے ٹھیکیداروں کو تنبیہ کی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے منصوبے کی کڑی نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔



