دیپالپور:موٹر سائیکلوں کے تصادم میں2افرادجاں بحق،3زخمی

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے )رتہ کھنہ روڈ پر گجر چوک کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں2افراد جاں بحق اور3افراد زخمی ہو گئے۔ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جائے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں زخمیوں اور نعشیں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیا جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اشتیاق ولد امام دین، عمر تقریباً 50 سال، اور فاروق ولد بشیر احمد، عمر تقریباً 22 سال، ساکنان 31 ٹو ایل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button