گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں جدید کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب

دیپالپور(وسیم احمد غوری/جانو ڈاٹ پی کے)گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں جدید کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ایم پی اے ملک علی عباس کھوکھر نے کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں اور اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ سمیت دیگر افسران اور میاں مختیار وٹو بھی موجود تھے۔ سکول کو 20 جدید ترین طرز کے کمپیوٹرز فراہم کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم میں بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی سے طلبہ کو ڈیجیٹل تعلیم کے حصول میں آسانی ہوگی۔ جدید لیب کا مقصد طلبہ کو کمپیوٹر پر عملی دسترس حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ایم پی اے ملک علی عباس کھوکھر نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کمپیوٹر لیب کے قیام سے دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کی راہ ہموار ہوگی۔ 20 کمپیوٹرز محض مشینیں نہیں بلکہ بچوں کے روشن مستقبل کی چابیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے طلبہ بھی سافٹ ویئر انجینئرنگ اور آئی ٹی کی دنیا میں اپنا نام پیدا کریں گے۔ مستقبل میں دوسرے سرکاری سکولوں میں بھی جدید کمپیوٹر لیبز بنائی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button