عمان برتاؤ ٹھیک کرے ورنہ تباہ کر دیں گے، ٹرمپ کی اتحادی ملک کو دھمکی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اتحادی ملک عمان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمان کو دیگر ممالک کی طرح برتاؤ کرنا ہوگا، بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر عمان نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران کا ساتھ دیا تو امریکا سخت ردِعمل دے سکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایران معاہدے کیلئے بے تاب ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی ڈیل طے نہیں پائی۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا کسی بھی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اب دو ہی راستے ہیں، یا معاہدہ کرے یا پھر امریکا اپنا مشن مکمل کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کے ساتھ وہی کارروائی کر سکتا تھا جو وینزویلا میں کی گئی، تاہم پاکستان کی درخواست پر ایران کے خلاف کارروائی روک دی گئی۔

انہوں نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں عظیم شخصیات قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button