دیپال پور کے نواحی علاقے میں افسوسناک واقعہ، خاوند نے بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) قصبہ بصیر پور کے نواحی گاؤں طاہر کلاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم فاروق احمد نے اپنے دو بھائیوں رب نواز اور ایک دیگر شخص کی مدد سے اپنی اہلیہ عظمیٰ بی بی پر چھریوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
مقتولہ کی شادی تقریباً دس سال قبل ہوئی تھی اور ان کے چار بچے ہیں۔
واقعے کے بعد مقتولہ کے والد محمد منشاء کی مدعیت میں تھانہ بصیر پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔



