شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران امریکا مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے: قطر

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)قطر کا کہنا ہے کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی  آخری رسومات کے بعد ایران امریکا مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔

قطری حکام کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان دوحہ میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور اب سابق ایرانی سپریم لیڈر  آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران امریکا مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بتایا کہ پاکستانی اور قطری ثالثوں نے دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کےساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں، اس دوران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے پہلوؤں سے متعلق امور پر مثبت پیشرفت ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button