تھرپارکر میں ڈینگی کیسز پر ہنگامی کارروائی، متاثرہ علاقوں میں اسپرے، سروے اور آگاہی مہم جاری

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی کی ہدایات پر ویکٹر بورن ڈیزیز (VBD) ٹیم کی جانب سے تعلقہ مٹھی کے گاؤں بھوریلو، یو سی چیلہار رورل اور گاؤں دلن جو تڑ، یو سی ویجھیار میں ڈینگی کیس رپورٹ ہونے کے بعد ہنگامی کیس رسپانس مہم چلائی گئی۔
وی بی ڈی ٹیم نے متاثرہ دیہات کا دورہ کرکے مختلف سرگرمیاں انجام دیں، جن میں مچھروں کی افزائش روکنے سے متعلق آگاہی سیشن اور عملی مظاہرے، متاثرہ علاقوں میں ویکٹر سروے، جبکہ ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں میں ایل ایل آئی این (LLIN) کی تقسیم شامل تھی۔
ٹیم کی جانب سے اندرونی اسپرے (IRS) مہم کے دوران گاؤں بھوریلو میں 30 گھروں کے 68 کمروں جبکہ گاؤں دلن جو تڑ میں 26 گھروں کے 56 کمروں میں اسپرے کیا گیا۔
مہم میں مسٹر گلاب رائے (AMS VBD)، مسٹر مہار پورٹر اور ڈرائیور مسٹر ابراہیم کنبھار نے حصہ لیا۔
ڈی ایچ او آفس تھرپارکر کے مطابق ڈینگی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سترام روپانی (DDHO-Curative) اور ڈاکٹر غلام محی الدین دیرو (DDHO-VBD) بھی نگرانی کر رہے ہیں۔



