لاڑکانہ میں خاتون ملزمه7کلو چرس سمیت گرفتار کرلی گئی

لاڑکانہ(رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں خاتون ملزمه سات کلو گرام چرس سمیت گرفتار کرلی گئی ہے، ایس ایس پی احمد چودھری کے مطابق گرفتار منشیات فروش ملزمه کی شناخت ذلیخاں ڈیتھو کے نام سے ہوٸی ہے جس کا تعلق بین الصوبائی منشیات فروش گروه ڈیتھو گینگ سے ہے, ابتداٸی تفتیش کے مطابق مذکوره ملزمه مختلف اضلاع کے اندر منشیات سپلائی کرتی تھی اور اس سے قبل بھی منشیات فروشی میں چالان ہوچکی ہے, متعلقه تھانه ماھوٹا میں مقدمه درج کرکے ملزمه سے خریداروں, ڈیلرز اور سپلاٸرز کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے، پولیس کا بتانا ہے کہ ایس ایس پی احمد چوہدری کی زیر قیادت پولیس نے پہلے ہی ڈیتھو گینگ کے سربراه سمیت پانچ رکنی گینگ کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں قانون کی گرفت میں لے رکھا ہے۔



