بھارت اور یو اے ای کے درمیان دفاع، توانائی اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان دفاع، توانائی اور سرمایہ کاری کے اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔
ان معاہدوں پر دستخط بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ یو اے ای کے دوران ہوئے۔
اس دورے کے دوران بھارت اور یو اے ای کے درمیان دفاع، توانائی اور سرمایہ کاری کےاہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
بھارتی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارت اور یو اے ای نے اسٹرٹیجک دفاعی تعاون اورتیل ذخائر سے متعلق معاہدے کیے۔
بھارت اور یو اے ای کے درمیان مائع پیٹرولیم گیس کی فراہمی پربھی اتفاق کیا گیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ بھارتی انفرا اسٹرکچر،آربی ایل بینک اورسمن کیپیٹل میں یو اے ای کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔



