بیجنگ کی اسلام آباد کو حساس ترین عسکری مراکز اور خفیہ کوانٹم ریڈار ٹیکنالوجی تک رسائی،دشمنوں کی چیخیں نکل گئیں!

​اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان اور چین کے درمیان ایک ایسا دور رس اور تاریخی تزویراتی دفاعی معاہدہ باضابطہ طور پر طے پا گیا ہے جس نے خطے کی جیو پولیٹکس میں زلزلہ برپا کر دیا ہے۔ اس گیم چینجر معاہدے کے تحت بیجنگ نے اسلام آباد کو اپنی ان جدید ترین عسکری ٹیکنالوجیز اور حساس ترین کمانڈ سینٹرز تک رسائی دے دی ہے جو چین نے اب تک روس اور شمالی کوریا جیسے قریبی اتحادیوں کو بھی فراہم نہیں کیں۔ انتہائی معتبر عسکری ذرائع کے مطابق اس نئی اسٹریٹیجک الائنمنٹ کے بعد پاکستان کا دفاعی نظام براہِ راست چین کے جدید ترین بیڈو سیٹلائٹ گائیڈنس سسٹم اور مشترکہ جنگی نیٹ ورک کا حصہ بن چکا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کا اپریشنل ڈیٹا اور سافٹ ویئر مکمل طور پر ہم آہنگ کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کو چین کے انتہائی خفیہ اور انقلابی ‘کوانٹم ریڈارز’ تک رسائی ملنے جا رہی ہے جو ففتھ اور سکس جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیاروں کو بھی ٹریک کر کے مار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس غیر معمولی پیشرفت پر بھارت اور اسرائیل پر مشتمل صیہونی لابی شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور انڈین دفترِ خارجہ کی جانب سے کشمیر اور لداخ کے معاملے پر چیخ و پکار شروع کر دی گئی ہے، کیونکہ اب سرحدوں پر کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھارت کا مقابلہ صرف پاکستان سے نہیں بلکہ پاک چین کے مشترکہ اہنی محاذ سے ہوگا۔

​پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والی اس عظیم ترین کامیابی کے تمام تر خفیہ حقائق جاننے کے لیے صحافی معظم فخر کا یہ خصوصی وی لاگ مکمل یہاں ملاحظہ کریں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button