وزیرآباد: کٹلری ایسوسی ایشن کا پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم شہباز شریف اور اسلامی قیادت کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان کٹلری اینڈ سٹین لیس یوٹینسلز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے قائدین چیئرمین محمد جمال بھٹہ میجنگ ڈائریکٹر پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد محمد خالد مغل اور چیئرمین کٹلری سیکٹورل کونسل وزیرآباد مہر شکیل اعظم نے کیا ہں ے انہوں نے مزید کہا ہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی خطے میں امن سلامتی اور باہمی دفاعی تعاون کے لیے کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے سہ فریقی دفاعی معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں قائدین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد نے کہا کہ موجودہ عالمی کشیدگی میں تین اہم اسلامی ممالک کا دفاعی تعاون مسلم دنیا میں اجتماعی سلامتی خودمختاری اور مؤثر دفاعی توازن کی جانب تاریخی پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے اور پاکستان کی پیشہ ورانہ دفاعی صلاحیت ترکیہ کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور سعودی عرب کی معاشی و علاقائی اہمیت کا اشتراک خطے میں جارحیت کی حوصلہ شکنی اور پائیدار امن کے قیام میں مؤثر کردار ادا کرسکتا ہں ے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد کے تمام ممبران نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ پیش رفت مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے اور پاکستان سمیت اسلامی ممالک میں تجارت سرمایہ کاری اور معاشی استحکام کے نئے امکانات پیدا کرے گی اور 25 کروڑ عوام کے روشن مستقبل کی نوید بنے گی۔

مزید خبریں

Back to top button