کپتان کی ڈیل یاگیم اوور؟صدرزرداری کاکھیل ختم؟

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کی پاور پولیٹکس میں ایک بار پھر بڑا زلزلہ آنے کو ہے۔ بند کمروں میں جاری درپردہ مذاکرات کے بعد ملک کے نئے انتظامی ڈھانچے اور ‘فیڈرل یونٹس’ کی تشکیل پر شطرنج بچھ چکی ہے۔
سینئر صحافی عمران شفقت کے سنسنی خیز انکشافات کے مطابق، ایک طرف آئینی ترامیم کے بدلے عمران خان کو بنی گالا یا ہسپتال منتقل کرنے کی حد تک مشروط ریلیف دینے کی باتیں گردش میں ہیں، تو دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے اس نئے پلان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ‘ریڈ سگنل’ دے دیا ہے۔ کیا ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کی مفاہمت سے نیا نظام نافذ ہوگا یا زرداری کا انکار کھیل بگاڑ دے گا؟ اس تمام صورتحال کا تفصیلی تجزیہ دیکھنے کے لیے عمران شفقت کا یہ ویلاگ دیکھیں:




