دیپالپور:منڈی احمد آباد سے10ماہ قبل اغواء ہونے والی خاتون کا سراغ نہ مل سکا

دیپالپور(جانو ڈاٹ پی کے)منڈی احمد آباد کے اوور سیز پاکستانی ابو بکر صدیق نے اڑھائی سال قبل ہمشیرہ آمنہ بی بی کی شادی مقصود احمد کیساتھ کی میاں بیوی میں اولاد پیدا نہ ہونے پر جھگڑا ہو گیا خاوند نے بیوی کو گھر سے نکال دیا جو اپنے والدین کے گھر نہ پہنچ سکی تشویش ہونے پر بھائی تلاش کرتا رہا مگر نا کام رہا 10 ماہ قبل تھانہ منڈی احمد آباد میں اغواء کا مقدمہ درج کرایا گیا پولیس تاحال مغویہ کو زندہ یا مردہ تلاش کرنے میں مسلسل نا کام ہے لواحقین نے خاتون کی تصویر جاری کرتے ہوئے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ہماری داد رسی کرتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے

مزید خبریں

Back to top button