خيرپور ناتھن شاه :کاشتکاروں کا دھان کی قیمتوں میں کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

خيرپور ناتھن شاه(jano.pk) قومی عوامی تحریک اور کسانوں کی جانب سے دھان کی کم قیمتوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں شریک کاشتکاروں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا۔ "دھان کی قیمت بڑھاؤ، کسان بچاؤ” اور "چھوٹے زمینداروں کا معاشی قتل بند کیا جائے”۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ کی ریڑھ کی ہڈی دھان کی فصل ہے، مگر حکومت نے اس کی قیمتیں کم کر کے کاشتکاروں کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت فوری طور پر دھان کے نرخ بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

قومی عوامی تحریک کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی معیشت کی بنیاد زراعت ہے، مگر کسانوں کے حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button