دادو:ایس ایس پی ہاؤس میں کریکر دھماکے کا انکشاف،معاملہ 3روزتک چھپایا گیا

دادو(رپورٹ:عابدببر)ایس ایس پی ہاؤس میں کریکر دھماکہ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ہاؤس میں کریکر دھماکہ ہونے کا انکشاف، واقعے کا مقدمہ اے سیکشن تھانہ دادو میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایس ایس پی ہاؤس کے چونکی انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق چار روز قبل تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پلاسٹک کی تھیلی میں رکھا کریکر بم ایس ایس پی ہاؤس کے اندر پھینکا، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان پیش نہیں آیا۔ایف آئی آر کے مطابق دہشتگردی کا یہ واقعہ 17 اکتوبر کو پیش آیا۔

ایس ایس پی دادو امیر سعود مگسی نے واقعہ  ڈی آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو آگاہ کردیا ہے جبکہ کریکر دھماکے کی تفتیش سی ٹی ڈی اے حیدرآباد کے حوالے کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button