ایران میں بینکوں پر سائبر حملے کا خدشہ،سروسز اچانک معطل ہوگئیں

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران میں متعدد بینکوں پر ممکنہ سائبر حملے کے خدشے کے باعث بینکوں کی سروسز اچانک تعطل کا شکار ہوگئیں۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کے متعدد بینکوں کی آن لائن اور ڈیجیٹل سروسز اچانک تعطل کا شکار ہوگئی ہیں، جس کے بعد ممکنہ سائبر حملے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مختلف بینکوں کے صارفین کو لین دین، آن لائن بینکنگ اور دیگر خدمات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ بعض سروسز عارضی طور پر بند ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بینکاری نظام میں اس غیر معمولی تعطل کے بعد سائبر حملے کے امکان پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

تاحال کسی ایرانی حکومتی ادارے، مرکزی بینک یا دیگر متعلقہ حکام نے یہ تصدیق نہیں کی کہ سروسز میں تعطل کی وجہ سائبر حملہ ہے یا کوئی فنی خرابی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button