رونالڈو نے کریم بینزیما کی خانہ کعبہ میں طواف کی ویڈیو شیئر کر دی

ریاض(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فرانسیسی فٹبال اسٹار کریم بینزیما کی خانہ کعبہ میں طواف کرتے ہوئے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ری پوسٹ کر دی، جس نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔

کریم بینزیما کی روح پرور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جبکہ رونالڈو کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد صارفین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی۔

واضح رہے کہ سعودی پرو لیگ میں شمولیت کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کئی مواقع پر روایتی سعودی لباس میں بھی دکھائی دے چکے ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button