دیپال پور:بچوں کی لڑائی خونی تصادم میں بدل گئی،کلہاڑیوں کے وار سے زخمی معمر شخص اسپتال میں چل بسا

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)نواحی گاؤں ٹاہلی جمال میں بچوں میں ہونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی چند روز قبل نعیم۔سلیم۔علی حسنین۔فیصل اور امجد وغیرہ 20 افراد نے ڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑیوں کے وار سے نیاز احمد اور غلام فرید کو شدید زخمی کردیا تھا دونوں فریقین تھانہ حویلی لکھا میں لڑائی جھگڑے کا مقدمہ اور کراس ورشن درج کرا چکے تھے آج اسپتال میں داخل نیاز احمد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا پولیس نے پہلے سے درج ایف آئی آر میں قتل کا جرم ایزاد کردیا اور نعش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کر دی گئی



