سی این جی مالکان اور شہری آمنے سامنے،قیمتوں پر تنازع شدت اختیار کر گیا

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )مکلی میں سی این جی مالکان کے خلاف سرکاری قیمتوں سے زیادہ قیمت پر سی این جی بیچنے کے خلاف لوگوں کا احتجاج ٹریفک معطل مسافر سخت پریشان۔

مکلی میں سی این جی مالکان کی طرف سے سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مکلی پائی پاس پر احتجاجی دھرنا یا گیا جس سے ٹھٹھہ کراچی آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت گرمی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شھریوں اور ٹیکسی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ مکلی کے سی این جی مالکان اپنی مرضی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کررہے اس موقع پر سی این جی مالکان کا کہنا ہے کہ ہم مالک ہیں ہماری مرضی جو قیمت ہم بڑھائیں احتجاج کرنے والوں نے کہا کہ یہ احتجاج کا آخری راستہ ہے جس پر ہم نے روڈ بلاک کی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ سی این جی کی قیمت پرانی رکھی جائے

مزید خبریں

Back to top button