الحمدللہ!پنجاب میں گندم وافر،وزیراعلیٰ مریم نےقانونی طور پر گندم ذخیرہ کرنے کی اجازت دیدی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)الحمدللہ!پنجاب میں گندم وافر،وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے عوام کے رزق کو محفوظ بنانے کا بڑا فیصلہ،نہ کسان رولے گا،نہ گاہک لُٹے گا،وزیر اعلی مریم نواز شریف کا لائیو ڈیش بورڈ دانے دانے کا حساب رکھے گا،گندم کے ایک ایک دانے کو محفوظ بنانے کے لیے پنجاب میں اے آئی بیسڈ ایڈوانس لائیو ڈیش بورڈ قائم ہوگا،خوراک کی فول پروف پالیسی سازی کے لئے لائیوڈیش بورڈ گندم کی طلب،رسد، مانیٹرنگ اور پراس کنٹرول کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا،لائیو ڈیش بورڈ کے ذریعے پنجاب میں گندم کے وافر اسٹاکس کی ڈے ٹو ڈے مانیٹرنگ کی جائے گی،پنجاب میں لائسنس یافتہ ایگریگیٹرز اور اسٹاکرز کو قانونی طور پر گندم رکھنے کی اجازت مل گئی،پنجاب بھر میں اب کوئی بھی لائسنس یافتہ ایگریگیٹر اور اسٹاکر قانونی طور پر گندم کا اسٹاک رکھ سکتا ہے،تمام لائسنس یافتہ ایگریگیٹرز اور اسٹاکرز کے لیے گندم کا اسٹاک ڈیکلیئر کرنا لازمی قرار
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت گندم،زراعت اور فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی مریم نواز شریف کو گندم،زراعت اور فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن بریفنگ دی گئی
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا کسانوں،ایگریگیٹرز، ملرز اور بڑے اسٹاکرز کو ہر ممکن سہولیات اور کاروباری آسانی فراہم کرنے کی ہدایات
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا جدید طرزِ گورننس کے تقاضوں کے مطابق محکمہ خوراک کی مکمل اوور ہالنگ اور ری ویمپنگ کا حکم
پنجاب کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری، صوبے میں گندم وافر مقدار میں موجود
رواں سال پنجاب میں تقریبا 22 ملین میٹرک ٹن سے زائد گندم کی شاندار پیداوار ریکارڈ-محکمہ زراعت
الحمدللہ— پنجاب میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے-مریم نواز شریف
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا پنجاب کے عوام رزق کو… pic.twitter.com/AQv9DKOjMx
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) May 21, 2026



