توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ 5 ہزار 206 ارب روپے تک پہنچ گیا، آئی ایم ایف رپورٹ میں تشویشناک انکشاف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) آئی ایم ایف کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے کا مجموعی گردشی قرضہ 5 ہزار 206 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا ہے، جس نے مالیاتی دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 3 ہزار 442 ارب روپے جبکہ بجلی کے شعبے کے واجبات ایک ہزار 764 ارب روپے تک ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سال 2026 کے اوائل تک توانائی کا شعبہ مسلسل مالی دباؤ کا شکار رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے ٹیرف اصلاحات اور سبسڈی نظام کو زیادہ مؤثر بنانے کے اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت وفاقی حکومت نے غیر ہدفی سبسڈیز مرحلہ وار ختم کرنے اور باقاعدہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ توانائی کے شعبے کے جمع شدہ قرضوں کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے واجبات میں منتقل کیا جائے گا۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اصل قرض کی ادائیگی کے لیے بجلی کے صارفین پر اضافی سرچارج سمیت دیگر سخت مالی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button