چور کمرے کی چھت اکھاڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور سونا لے اڑے

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )چور کمرے کی چھت اکھاڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور سونا لے اڑے۔تفضیلات کے مطابق 22 ڈی میں غلام نبی بھٹی، کریانہ سٹور والے، کے گھر رات گئے نامعلوم چوروں نے بڑی واردات کر ڈالی اہلِ خانہ صحن میں سوئے رہے تھے اور چور کمرے کی چھت اکھاڑ کر اندر داخل ہوگئے چور گھر سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی، ایک تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان سمیٹ کر موقع سے فرار ہوگئے،چھت اکھاڑ کر گھر میں داخل ہونے کی واردات نے اہلِ علاقہ کو بھی خوف میں مبتلا کر دیا،شہریوں نے ڈی پی او اوکاڑہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں فوری گرفتار کیا جائے اور مسروقہ مال برآمد کیا جائے۔



