عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ کروڈ 104.7 ڈالر اور امریکی تیل 91.85 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.42 فیصد بڑھ کر 104.7 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 0.39 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 91.85 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح اماراتی مربن خام تیل کی قیمت 0.12 فیصد اضافے کے ساتھ 110 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتی رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت اور فوری فوجی کارروائی نہ کرنے سے متعلق بیان کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔

گزشتہ روز برینٹ خام تیل کی قیمت 1.23 فیصد کمی کے بعد تقریباً 103 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی، تاہم تازہ کاروباری سرگرمیوں کے دوران قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا تعلق عالمی سیاسی صورتحال، ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات اور خطے میں ممکنہ کشیدگی سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button