نواز شریف 5 روزہ دورے پر لندن روانہ، طبی معائنہ کرائیں گے


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف 5 روزہ دورے پر لندن روانہ ہوگئے، جہاں وہ اپنا مکمل طبی معائنہ کرانے کے علاوہ مختلف ملاقاتیں بھی کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے لندن کے لیے روانہ ہوئے۔ دورے کے دوران ان کے طبی معائنے کا پروگرام شامل ہے، جبکہ دیگر ملاقاتوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔