آبنائے ہرمز کی جلد بحالی اور آزادانہ آمدورفت سب کے مفاد میں ہے، چین

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی جلد بحالی اور آزادانہ آمدورفت سب کے مفاد میں ہے۔

نیوز کانفرنس کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایک اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے، ایران امریکا ڈیل میں آبنائے ہرمز کو کھولنا بھی شامل ہے۔

 ترجمان لین جیان نے کہا کہ چین آبنائے ہرمز سے متعلق بین الاقوامی برادری کے ساتھ رابطے برقرار رکھے گا، چین اپنے جہازوں کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات جاری رکھے گا۔

مزید خبریں

Back to top button