ٹھٹھہ:مکلی میں اسکول سے گھر جاتے دو بھائیوں کے اغوا کی کوشش ناکام، مشتبہ ملزم فرار

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )مکلی شاھ لطیف کالونی میں اسکول سے آتے ہوئے دو بھائیوں کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام ملزم فرار۔

ضلع ٹھٹھہ کے ھیڈ کوارٹر مکلی ٹائون شاھ لطیف کالونی کے نزدیک نجی اسکول سے گھر آتے ہوئے دو معصوم بھائیوں افضل ھادی ۔اور واجد علی ولد کاشف  کو ایک پکوڑے بیچنے والے شخص نے اغوا کرنے کی کوشش کی بچوں کے شور مچانے پر قریب میں موجود لوگوں نے اغوا کار کو پکڑ کے دکان پر بٹھایا گیا جہاں سے وہ موقع ملتے ہی فرار ہوگیا مذکورہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے واضح رہے کے اسی علاقے سے ایک چھ سالہ بچہ بھی تین روز سے لاپتہ ہے مکلی ہیڈ کوارٹر میں چند روز سے مختلف اشیاء بیچنے والے پلنگ بنانے والے اور بال خریدنے والوں سمیت پورے مکلی ٹائون میں مشکوک افراد کی تعداد میں بے پناھ اضافہ ہوتا جارہا ہے مگر کوئی بھی نوٹس لینے کو تیار نھين ہے۔

مزید خبریں

Back to top button