لاہور چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) لاہور کے چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل کی پانچویں منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ہاسٹل کے کمروں میں دھواں بھر گیا۔تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جبکہ واقعے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ابتدائی طور پر آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔



