لاہور،10سالہ بچہ جھولتے ہوئے پھندالگ کر دم توڑ گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں مبینہ طورپر10سالہ بچہ جھولتے ہوئے پھندالگ کر دم توڑ گیا۔تھانہ گجر پورہ کی حدود میں10سالہ بچہ محمد احمد کے گلے میں رسی پھسنے سے زندگی کی بازی ہارگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گجر پورہ پولیس فوری موقع پر پہنچی۔ابتدائی تفتیش میں اہل خانہ کے مطابق بچہ جھولا جھول رہا تھا اچانک رسی گلے میں اٹکنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیاشواہد اکٹھے کر لیے گئے، مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے۔



